انگلینڈ بمقابلہ  بھارت ٹی 20 سیریز، بابر اعظم کا ریکارڈ خطرے میں پڑ گیا

انگلینڈ بمقابلہ  بھارت ٹی 20 سیریز، بابر اعظم کا ریکارڈ خطرے میں پڑ گیا
انگلینڈ بمقابلہ  بھارت ٹی 20 سیریز، بابر اعظم کا ریکارڈ خطرے میں پڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کل (جمعہ) سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز کے دوران بابر اعظم کا ٹی ٹوینٹی میچز میں تیز ترین 1000 رنز مکمل  کرنے کا ریکارڈ خطرے میں پڑگیا ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق بابر اعظم نے 26 اننگز میں 1000 ٹی 20 رنز سکور کئیے تھے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 27 اننگز میں 1000 رنز  مکمل کیے تھے۔انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان کے پاس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے کا بہترین موقع ہے۔ ڈیوڈ میلان ٹی ٹوینٹی کی صرف 19 اننگز میں 855 رنز اسکور کر چکے ہیں اور جمعہ کو شروع ہونے والی بھارت کے خلاف  پانچ میچوں کی سیریز میں مزید 145 رنز بنا کر بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔
 

مزید :

کھیل -