’نور پھیلا ہوا آج کی رات  ہے‘ مسلمان آج عقیدت و احترام کے ساتھ شب معراج منا رہے ہیں

’نور پھیلا ہوا آج کی رات  ہے‘ مسلمان آج عقیدت و احترام کے ساتھ شب معراج ...
’نور پھیلا ہوا آج کی رات  ہے‘ مسلمان آج عقیدت و احترام کے ساتھ شب معراج منا رہے ہیں
سورس: Wikimedia Commons

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسلمان آج شب معراج منا رہے ہیں، یہ وہ رات ہے جب اللہ نے اپنے محبوب کو اپنے پاس بلایا۔

مغرب کے بعد سے ہی ملک بھر میں مسجدیں جگمگا اٹھیں، لوگ ذوق و شوق کے ساتھ مساجد میں پہنچ گئے ہیں۔ آج رات ملک بھر میں محافل ذکر معراج منعقد کی جا رہی ہیں جن میں علمائے کرام عظیم معجزہ معراج شریف کے واقعات و فضائل بیان کررہے ہیں۔ مساجد میں محافل ذکرو نعت،قصیدہ بردہ،قصیدہ معراجیہ، درود شریف، صلوٰۃ التسبیح، نوافل اور خصوصی دعاؤں کااہتمام کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلمانوں کو اس مبارک رات کی مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگ شب معراج کے حوالے سے اچھی باتیں شیئر کرنے کے ساتھ اس کی مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔ پاکستان میں شب معراج کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -روشن کرنیں -