حافظ آباد  میں واپڈا ملازم کو سنگسار کردیا گیا

حافظ آباد  میں واپڈا ملازم کو سنگسار کردیا گیا
حافظ آباد  میں واپڈا ملازم کو سنگسار کردیا گیا

  

حافظ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حافظ آباد کے نواحی علاقہ میں اہل محلہ نے اینٹیں اور پتھر مار کو واپڈا ملازم کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ حافظ آباد کے علاقہ  گاجرانوالی  میں پیش آیا۔واپڈ ا ملازم  اقبال بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر تاریں ٹھیک کررہا تھا کہ محلے داروں نے تانک جھانک کے الزام پر اس پر پتھر برسانے شروع کردئیے،اس دوران اقبال بے ہوش ہوکر نیچے گرگیا تو ملزمان پھر بھی پتھر برساتے رہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان فرار ہوچکے تھے تاہم ارسلان نامی ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

قومی -