قابض بھارتی افواج کی فائرنگ ، 2 کشمیری نوجوان شہید
سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) قابض بھارتی افواج نے دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض افواج ضلع اسلام آباد کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس گئیں اور اندھا دھند فائرنگ کی جس سے دو نوجوان شہید ہوگئے۔ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل سیل کردیا گیا تھا۔