’وزیر اعظم نے جس مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کیا ہے وہ تو ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا حصہ ہے‘ رانا ثنا اللہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

’وزیر اعظم نے جس مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کیا ہے وہ تو ن لیگ ...
’وزیر اعظم نے جس مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کیا ہے وہ تو ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا حصہ ہے‘ رانا ثنا اللہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن  لائن)رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے امیدوار مرزا محمد آفریدی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کا حصہ ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ مرزا محمد آفریدی پارٹی کے فیصلے کے خلاف نہیں  جاسکتے۔ہمارے سینیٹرز نے فون آنے والی بات پارٹی کے سامنے رکھی ہے یہ بات یوسف رضا گیلانی  کو نہیں بتائی گئی۔ مگر میرے علم میں کہ یہ باتیں  یوسف رضا گیلانی کو پتہ ہیں۔ کل تحریک انصاف  کے لوگ صادق سنجرانی اور  مرزا محمد آفریدی کو  ووٹ نہیں دینگے۔صبح 18 میں سے 17 ووٹ یوسف رضا گیلانی  کو دیں گے۔

مزید :

قومی -