سوات میں زلزلے کے جھٹکے

سوات میں زلزلے کے جھٹکے
سوات میں زلزلے کے جھٹکے

  

سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن )سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

دنیا نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.9 تھی، اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین اور اس کا مرکز مینگورہ کا مغربی پہاڑی سلسلہ تھا۔تاہم اب تک زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہ ملی ہے۔

مزید :

قومی -