پیپلز پارٹی نے  2018 میں صادق سنجرانی کو کیوں ووٹ دیا تھا؟ بلاول بھٹو نے وجہ بتادی

پیپلز پارٹی نے  2018 میں صادق سنجرانی کو کیوں ووٹ دیا تھا؟ بلاول بھٹو نے وجہ ...
پیپلز پارٹی نے  2018 میں صادق سنجرانی کو کیوں ووٹ دیا تھا؟ بلاول بھٹو نے وجہ بتادی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی نے چیئرمین سینٹ منتخب ہونے کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا دعوی کیا تھا اس وجہ سے ان کو ووٹ دیا۔

اسلام آباد میں اپوزیشن کے سینیٹرز کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے  ہوئے انکا کہنا تھا کہ تب ہمار ا خیال تھا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہماری سیاست نہیں چل سکتی۔ صادق سنجرانی میرے سامنے حلف اٹھانے کو تیار تھے کہ وہ منتخب ہونے کے بعد پیپلز پارٹی میں شامل ہوجائیں گے مگر میں نے ان نے کہا حلف اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے ہمیں آپ پر اعتبار ہے بعد میں صادق سنجرانی نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -