راولپنڈی میں فائرنگ ، ٹریفک وارڈن شہید

راولپنڈی میں فائرنگ ، ٹریفک وارڈن شہید
راولپنڈی میں فائرنگ ، ٹریفک وارڈن شہید

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی کے علاقہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے آئی جے پی روڈ کے قریب واقع کیرج فیکٹری ناکے پر ٹریفک وارڈن کو نشانہ بنایا،نوید نامی وارڈن  فائرنگ سے  شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سےفرار ہوگئے۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا۔ایک ہفتے کے دوران جڑواں شہروں میں پولیس اہلکاروں پر یہ تیسرا حملہ ہے۔راولپنڈی میں  پہلے حملے میں انسپکٹر میاں عمران عباس شہید ہوگئے تھے جبکہ دوسرے حملے میں اسلام آباد پولیس کا ایک اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے۔

مزید :

قومی -