’سینیٹ میں سخت مقابلہ ہوگا اور جیت اس امیدوار کی ہوگی‘ اسد عمر نے پیشگوئی کردی

’سینیٹ میں سخت مقابلہ ہوگا اور جیت اس امیدوار کی ہوگی‘ اسد عمر نے پیشگوئی ...
’سینیٹ میں سخت مقابلہ ہوگا اور جیت اس امیدوار کی ہوگی‘ اسد عمر نے پیشگوئی کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کل کے الیکشن میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد صادق سنجرانی فتح حاصل کرلیں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد  عمر کا  کہنا  تھا  کہ امیدواروں کےناموں پرپارٹی میں کسی کواعتراض نہیں، آزاد امیدواروں کے ووٹ ڈالنے پر بندش نہیں ہے، چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں فروغ نسیم کل ووٹ کاسٹ کریں گے۔  کل سخت مقابلہ ہوگا اور صادق سنجرانی جیت جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  حفیظ شیخ کاالیکشن حکومت کیلئےسرپرائزتھا، اس الیکشن میں ہم سیٹ بیک ہوئے، اس لیےعمران خان نےاعتمادکاووٹ لیا۔ سینیٹ الیکشن میں پیسوں نےبڑاکرداراداکیا، یوسف رضاگیلانی کےالیکشن کاعوامی رائےسےکوئی تعلق نہیں ہے۔

اسد عمر کے مطابق  عمران خان  پانچ سال بعدکامیاب وزیراعظم ہوں گے، بہت سارےاچھےکام ہوئے اور مزیدبہتری کی ضرورت ہے، ڈھائی سال گزرگئے ہیں اب ترقیاتی کاموں کی گاڑی تیزچلےگی۔

مزید :

قومی -