’لاثانی چکس اینڈ چکن‘ نامی کمپنی شہریوں سے کروڑو ں روپے کا فراڈ کرکے غائب ہوگئی

’لاثانی چکس اینڈ چکن‘ نامی کمپنی شہریوں سے کروڑو ں روپے کا فراڈ کرکے غائب ...
’لاثانی چکس اینڈ چکن‘ نامی کمپنی شہریوں سے کروڑو ں روپے کا فراڈ کرکے غائب ہوگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاثانی چکس اینڈ چکن نامی کمپنی شہریوں کو بڑے منافع کا لالچ دے کر  کروڑوں  روپے  کا فراڈ کرکے غائب ہوگئی۔

سما نیوز کے مطابق کمپنی کی جانب سے متاثرين کو کہا گیا تھا کہ چکن کے بزنس میں پیسہ لگائیں اور بہترین منافع کمائیں۔ اس غرض سے کمپنی نے فی کس کم از کم ساڑھے 3 لاکھ روپے انویسٹ کرنے کی شرط رکھی تھی ۔اس رقم کے عوض  شہریوں کو دیسی مرغیوں کے چوزے فراہم کیے جاتے تھے جن کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ ڈیرھ ماہ بعد کمپنی یہ چوزے واپس لے لے گی اور شہری کو ڈیرھ لاکھ روپے دئیے جائیں گے، ابتدائی طور پر کچھ شہریوں کو رقم لوٹائی بھی گئی تاہم اب یہ کمپنی شہریوں کے کروڑوں روپے ہڑپ کرکے فرار ہوگئی ہے۔

 متاثرین کا کہنا ہے کہ کمپنی کے فراڈیوں نے بڑے منافع کا جھانسہ دیتے وقت خود کو معتبر ظاہر کرنے کیلئے اعلیٰ حکومتی شخصیات کے ساتھ اپنی تصاویر بھی دکھائی تھیں۔ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ کمپنی کا معاملہ نیب کو بھیجا گیا لیکن فراڈ میں ملوث افراد کارروائی سے پہلے ہی بیرون ملک فرار ہوگئے۔

مزید :

قومی -