وہ سینیٹر جو صادق سنجرانی کی مہم چلا رہا ہے

وہ سینیٹر جو صادق سنجرانی کی مہم چلا رہا ہے
وہ سینیٹر جو صادق سنجرانی کی مہم چلا رہا ہے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے انکشاف کیا ہے کہ ایک آزاد امیدوار صادق سنجرانی کی مہم چلا رہا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ صادق سنجرانی دوبارہ چیئرمین سینیٹ بن جائیں گے کیونکہ اپوزیشن کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں۔ اس وقت اسحاق ڈار  پاکستان میں موجود نہیں جبکہ  جماعت اسلامی نے کسی کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ سینیٹ کے آزاد رکن دلاورخان  حکومتی اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی کی مہم چلا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ جمعہ کو چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوگا۔ حکومتی اتحاد کی جانب سے موجودہ چیئرمین سینیٹ کو ہی دوبارہ نامزد کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد نے  سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومت کی جانب سے مرزا محمد آفریدی جبکہ اپوزیشن کی طرف سے مولانا عبدالغفور  حیدری امیدوار ہوں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -