لاہور میں بوندا باندی، محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر حصوں میں موسم کے  حوالے سے اہم پیشگوئی کردی

لاہور میں بوندا باندی، محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر حصوں میں موسم کے  حوالے ...
لاہور میں بوندا باندی، محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر حصوں میں موسم کے  حوالے سے اہم پیشگوئی کردی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعہ کو) خیبر پختو نخوا ، بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندپہاڑوں پر برفباری کا امکان  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز راولپنڈی،جہلم ، چکوال ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ، نارووال،لاہور،قصور، میانوالی، بھکر، خوشاب ،سرگودھا ، جھنگ اورفیصل آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع  ہے۔

خیبرپختونخوا کے علاقوں  چترال ،دیر، سوات،شانگلہ،بو نیر،کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی،پشاور، چارسدہ،مردان، کرم، کوہاٹ،وزیرستان،اور بنوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ چترال ،دیر، سوات،شانگلہ،بو نیر،کوہستان اور ایبٹ آباد میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

صوبہ سندھ اورصوبہ بلوچستان  کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔ تاہم شمالی بلو چستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مزید :

قومی -ماحولیات -