آزاد کشمیر ایسی ماڈل سٹیٹ بنے گی جہاں کوئی علاقہ بنیادی سہولت سے محروم نہیں رہے گا، سردار تنویر الیاس

آزاد کشمیر ایسی ماڈل سٹیٹ بنے گی جہاں کوئی علاقہ بنیادی سہولت سے محروم ...
 آزاد کشمیر ایسی ماڈل سٹیٹ بنے گی جہاں کوئی علاقہ بنیادی سہولت سے محروم نہیں رہے گا، سردار تنویر الیاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پانیولہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزادکشمیر کے  سینئر وزیر سردارتنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ہم آزاد کشمیر کو ایک ایسی ماڈل سٹیٹ بنائیں گے جہاں کوئی بھی علاقہ کسی بنیادی سہولت سے محروم نہیں رہے گا،الیکشن میں عوام سے کئے وعدے پورے کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہمارے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے، ان کے اعلان کردہ ریاست مدینہ کے رہنما اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے آزاد خطہ کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک روزہ دورہِ پونچھ  کے دوران اپنے آبائی گاں ڈھکی بنگوئیں میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد اپنی رہائشگاہ سردار پیلس پر مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عوامی مسائل بھی سنے۔

بعد ازاں سردار تنویر  نے آرنیلہ بنگوئیں کے سردار نیاز احمد مرحوم،پانڈ بنگوئیں کے تصدق خان مرحوم اورناروٹہ میں مبین خان کی والدہ کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر  رہنما تحریک انصاف کوآرڈینیٹر سردار امتیاز شاہین، فرزند صغیر سردار احمد صغیرخان، سردار خان بہادر عبد اللہ،سردار جمیل صفدر،ڈاکٹر اسرار،سردار زبیر احمد،سردار نزیر احمد،سردار یاسر نیاز،سردار نیئر،سردار افنان،سردار عامر رفیق،سردار منصور،سردار تیمور ادریس،سردار آذاد خان،مرزا عمر حیات و دیگر بھی موجود تھے۔