"بھاڑ میں گئی یہ دانشوری" ۔۔۔شوہر اور بیوی میں دلچسپ مکالمہ

"بھاڑ میں گئی یہ دانشوری" ۔۔۔شوہر اور بیوی میں دلچسپ مکالمہ

  

تحریر : ولید ملک

چپاتی کے کنارے ٹھیک سے نہ پکے تھے۔
شوہر نے بیگم سے شکایت کی کہ دیکھیں اسے اگر مزید ایک منٹ کی سینک مل جاتی تو یہ کنارے ضائع نہ ہوتے۔
بیگم نے کہا آپ ہمارے توے کو تو دیکھیں اس پر اتنی چپاتی پک گئی ہے یہ بڑی بات ہے
شوہر نے یو ٹیوب کھول کر خانہ بدوش خواتین کی ویڈیو دیکھنے کو دی، جو آگ پر چھوٹے چھوٹے گول پتھر جوڑ کر ان کو گرم کر کے بنا توے کے ان پر روٹی پکا رہی تھیں،
بیگم نے ویڈیو دیکھی اور سیل فون شوہر  کوواپس کیا اور بولی ویڈیو میں روٹی پکانے اور حقیقت میں بہت فرق ہے،
فلموں میں تو سپر مین بھی اڑ رہا ہوتا ہے، آپ ذرا اڑ کر تو دکھائیں۔
روٹی چھوڑیں ان خانہ بدوش لڑکیوں نے یہ جو ملٹی کلر کے گھاگھرے پہنے ہوئے تھے جن کے گلے اور آستینوں پر ریشمی کام ہوا ہے، دیکھیں کتنی خوبصورتی کے ساتھ اس میں شیشے کا کام ہوا ہے، یہ کہاں سے ملتے ہیں؟۔
شوہر نے دل میں کہا بھاڑ میں گئی یہ دانشوری اور بیگم کو کہا
چھوڑو بیگم چپاتی کے کنارے اتنے بھی کچے نہیں ہیں میں کھا لیتا ہوں!

مزید :

لافٹر -