کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے رہنما عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ کھالیں چھیننے والوں نے اب ہمارامینڈیٹ چھین لیا۔
کراچی میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے، ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔کراچی سے مسترد جماعت کو ایوان میں بھیجا گیا، یہ کام جس نے کیا، اُس نے آئین توڑا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ایک ایک آر او کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، پہلے یہ لوگ کھالیں چھینتے تھے، اب مینڈیٹ چھین لیا۔