رمضان کیلئے سکولوں کے نئےاوقات کار کا اعلان کردیاگیا

رمضان کیلئے سکولوں کے نئےاوقات کار کا اعلان کردیاگیا
رمضان کیلئے سکولوں کے نئےاوقات کار کا اعلان کردیاگیا
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں رمضان المبارک کے لیے سکول کے اوقات کا اعلان کر دیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی طرف سے کہا گیا ہے کہ صوبے کے پرائمری سکولوں میں کلاسز ساڑھے 7بجے شروع ہوں گی اور 11بج کر 10منٹ پر چھٹی ہو گی۔ پرائمری کلاسز کو جمعہ کے روز 10بج کر 5منٹ پر چھٹی ہو گی۔
مڈل ، سکینڈری اور ہائیر سکینڈری سکولوں میں رمضان المبارک کے دوران کلاسز ساڑھے 7بجے شروع ہوں گی اور سوا 12بجے چھٹی ہو گی۔ جمعہ کے روز ان کلاسز کو 10بج کر 25منٹ پر چھٹی ہو گی۔ واضح رہے کہ ماہ مقدس کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہو گا، جس کی صدارت مولانا عبدالکبیر آزاد کریں گے۔