میو ہسپتال میں انجکشن سے اموات افسوسناک،چوہدری سرور
لاہور(نمائندہ خصوصی)مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر محمد سرور چوہدری نے میو اسپتال میں انجکشن کے ری ایکشن سے اموات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ محمد سرور چوہدری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیکرٹری ہیلتھ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کی جائے،مریضوں کو فوری اور بہترین علاج کی فراہمی یقینی بنائے. چوہدری سرور نے کہا کہ انجکشن کے ری ایکشن کے واقعے پر غفلت ناقابلِ برداشت ہے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔