اقدام قتل میں ملوث 2 ملزم گرفتار

    اقدام قتل میں ملوث 2 ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر) قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ پولیس نے نجی سکول کے سکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے کی کوشش میں ملوث ملزمان آصف اور عباس کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے ٹاؤن شپ سے گرفتار کر کے  پستول، موٹر سائیکل اور چھنی گئی رائفل بھی برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسلحہ سمیت ٹاؤن شپ میں واقع نجی سکول میں داخل ہونے کی کوشش پرسکیورٹی گارڈ سعیدسے جھگڑا کر کے اسے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -