پیپلز پارٹی کی ایم پی اے شازیہ عابد کے بیٹے سے پولیس ہراسگی کا انکشاف،یہ معاملہ قابل برداشت نہیں: اپوزیشن لیڈر

پیپلز پارٹی کی ایم پی اے شازیہ عابد کے بیٹے سے پولیس ہراسگی کا انکشاف،یہ ...
 پیپلز پارٹی کی ایم پی اے شازیہ عابد کے بیٹے سے پولیس ہراسگی کا انکشاف،یہ معاملہ قابل برداشت نہیں: اپوزیشن لیڈر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نمائندہ خصوصی )پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس  آج ہوا۔ 

پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ عابد کے بیٹے سے پولیس ہراسگی کا انکشاف ہوا، شازیہ عابد کاکہناتھاکہ میرا بیٹا اور بھانجی یونیورسٹی سے واپس آ رہے تھے،انکو پولیس والوں نے روکا اور 1  گھنٹے تک ہراساں کیا،بچوں نے بتایا میری والدہ ایم پی اے ہیں، پولیس افسران نے 2 لاکھ کا مطالبہ کیا.راجہ شوکت عزیز نے کہا کہ ایس پی کو بلائیں اور پرچہ دیں.

سمیع اللہ خان کاکہناتھاکہ اگر ہاؤس اجازت دے تو کل متعلقہ افسران کو بلا کر رپورٹ لیتے ہیں،یہ معاملہ پرولیج کمیٹی کو جائے گا، چئیر نے حکم دیا کہ آج متعلقہ افسران کو بلائیں اور رپورٹ ہاؤس کو دیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ یہ معاملہ قابل برداشت نہیں۔ معاملہ استحقاق کمیٹی کے پاس جاتا رہے گا پہلے متعلقہ پولیس اہلکاروں کو معطل کیا جائے۔ پارلیمانی سیکرٹری خالد محمود رانجھا کاکہناتھاکہ اس واقعے میں ملوث چاروں پولیس اہلکار معطل ہو چکے ہیں۔اسکے بعد جو کارروائی کہیں گے وہ کریں گے۔

حکومتی رکن شاہجہان بھٹی کاکہناتھاکہ سی پی او کو اسمبلی میں طلب کیا جائے۔سمیع اللہ خان نے کہا کہ اس معاملے کو معمول کے استحقاق کمیٹی کے اجلاس میں نہیں لیکر جائیں گے۔اس کیلئے استحقاق کمیٹی کا ہی اجلاس ہوگا۔ راحیلہ خادم کاکہناتھاکہ یہ واقعہ صرف جوہر ٹاؤن میں نہیں ہوا ایسا ہی ایک واقعہ رائیونڈ روڈ پر بھی ہوا ہے۔ایسے واقعات کے بڑھنے پر سی سی پی او کو بلایا جائے وزیر تعلیم دیکھیں کہ پرائیوٹ یونیورسٹیوں کے باہر پولیس بچوں کو کس طرح ہراساں کر رہی ہے۔