وزیر زراعت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں گندم اور کسان کارڈ کے حوالےسے اہم تفصیلات سامنے لے آئے

وزیر زراعت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں گندم اور کسان کارڈ کے حوالےسے اہم ...
وزیر زراعت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں گندم اور کسان کارڈ کے حوالےسے اہم تفصیلات سامنے لے آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نمائندہ خصوصی )وزیر زراعت عاشق کرمانی پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں  گندم اور کسان کارڈ کے حوالےسے اہم تفصیلات  سامنے لے آئے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہوا ۔ اجلاس میں وزیر زراعت عاشق کرمانی نے کہا کہ گنے کی قیمت پورے سیزن میں 400 روپے فی من سے کم نہیں ہوئی۔ گنے کا کاشتکار حکومت کی پالیسیوں کے باعث خوش ہے۔ پہلی مرتبہ گرین ٹریکٹر سکیم اور سولر پینل سکیم کی شفافیت پر مبنی قرعہ اندازی یوئی۔ پہلی مرتبہ 17 لاکھ کسان کارڈ کیلئے درخواست آئی ساڑھے چھ لاکھ لوگوں کو کسان کارڈ مل چکا ہے کسان کارڈ کے باعث50 ارب روپے کی خریداری ہوئی ہے۔ پنجاب میں17 ملین گندم کی بوائی ہوئی ہے پنجاب کے کاشتکار نے اپنی وزیراعلیٰ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔جن ممبر نے ژالہ باری سے اضلاع کے نقصان کی بات کی سروے کروا لیتے ہیں،جو نقصان ہوا وہاں امداد کریں گے،گنے کا کاشتکار بہت خوش ہے،گرین ٹریکٹر سکیم، سولر سکیم سے کسانوں کو بہت فائدہ ہوا ہے، میرے حلقے میں ان کے ووٹرز کو ٹریکٹر ملے ہیں،کسان کارڈز کی درخواستیں ابھی تک موصول ہو رہی ہیں،ابھی تک سوا 6 لاکھ کسانوں کو کسان کارڈ دیا جا چکا ہے،جس سے 50 ارب سے زائد کی خریداری ہو چکی ہے،اپوزیشن تو کہتی ہے کہ اس بار گندم کاشت ہی نہیں ہوئی،اس بار ریکارڈ17 اعشاریہ 2  ملین ایکڑ گندم کاشت کی گئی ہے۔