”سی ایم ایجوکیشن کارڈ“جاری کرنے کا اعلان، ہر سال 2 ملین بچوں کی انرولمنٹ کا ہدف, تعلیم کی کوالٹی بہتر بنانے پر انویسٹمنٹ کررہے ہیں : مریم نواز

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )فروغ تعلیم کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انقلابی فیصلے کیے۔پنجاب میں سکول ایجوکیشن کے لیے”سی ایم ایجوکیشن کارڈ“ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ کو سی ایم ایمی ننس / سٹار کارڈ ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں بتایاگیا کہ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے طلباء کی تعداد میں 52 فیصد، ٹیچرزکی تعداد میں 89 فیصداضافہ ہوا۔5863پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے بعد طلباء کی تعداد 2لاکھ 42ہزار بڑھ کر 3 لاکھ 68ہزار سے بڑھ گئی۔پنجاب بھر پہلے میں آؤٹ سورسنگ کے پہلے فیز بعد ٹیچرز کی تعداد 8037 سے بڑھ کر 15114ہوگئی۔آؤٹ سورسنگ کے بعد سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہ میں 3 گنا تک اضافہ ہوا۔سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے بعد طلباء کے لیے کرسیاں اور ڈیسک وغیرہ کی تعداد 3 لاکھ 71ہزار سے 5 لاکھ 23ہزارہوگئی۔پنجاب میں ایک ہی طرز کے نئے اور جدیدسکول آف ایمی ننس قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔پنجاب کی ہر تحصیل میں1 سکول آف ایمی ننس بنے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے میٹرک ٹیک کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنانے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ نے کلاس فائیو سے ٹیکنیکل ایجوکیشن بطور مضمون شامل کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ٹیکس بک بورڈ کی نصابی کتابوں کے پراجیکٹ میں1ارب روپے کی بچت کا ریکارڈہوا۔وزیراعلیٰ نے سکولوں میں پینے کے پانی، وائٹ واش اور فرنیچر کے لیے 90دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہر سال2ملین بچوں کی انرولمنٹ کا ہدف دے دیا۔وزیر اعلیٰ نے بھکر اور لیہ سمیت دیگر اضلاع میں سکول میل پروگرام کے اجراء کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ نے ایجوکیشن افسروں اور اساتذہ کارکردگی چانچنے کیلئے کے پی آئی سسٹم نفاذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر لاہور کے 338 سکولوں میں انگلش بول چال کی کلاسز کے پائلٹ پراجیکٹ کا اجراء کیاگیا۔سرکاری سکولوں میں انگلش بول چال کے انٹرنیشنل کورسز کرانے اور اور سرٹیفکیٹ دینے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے بھر میں سکولوں کے سامنے روڈ ز پر زبیرا کراسنگ بنانے کی ہدایت پر سختی عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔پنجاب میں پہلی مرتبہ مارچ میں تعلیمی سیشن کے آغاز پر کتابوں کی فراہمی کا ہدف کامیابی سے مکمل کیا۔سرکاری سکولوں کے 5 اساتذہ برٹش کونسل کے تعاون سے سکاؤٹ لینڈ کا مطالیاتی دورہ کریں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے بلال حسین، وقاض احمد، جہانگیر احمد اور یاسمین صادق کو مبارکباد دی۔3 اضلاع میں سکول میل پروگرام کامیابی سے جاری ہے، بچوں کی جسمانی نشونما میں بہتراور حاضری میں اضافہ ہوا۔مظفرگڑھ،راجن اورڈی جی خان میں سکول میل پروگرام کے بعد طلباء کی تعداد 361050سے بڑھ کر 416247ہوگی۔مظفرگڑھ،راجن پور، ڈیرہ غازی خان کے سکولوں میں طلباء کو دودھ کے4 کروڑ پیکٹ دیئے گئے۔نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ایرلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کے پراجیکٹ کا جائزہ لیاگیا۔وزیر ایرلی چائلڈہوڈ نے ایجوکیشن سنٹر میں بچوں کی تعداد 250سے بڑھ کر1200کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے بیٹے کے ایرلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سنٹر میں داخلے کوسراہا اور قابل تقلید قرار دیا۔وزیراعلیٰ کوبریفنگ میں بتایاگیا کہ پنجاب بھر میں سکول ٹیچر انٹرن شپ پروگرام کے تحت ساڑھے 12ہزار انٹرنی بھرتی کیے جائیں گے۔ سکول ٹیچر انٹرن شپ پروگرام کے تحت 5 لاکھ 68ہزار سے زائد امیدوروں کی درخواستیں جمع کرائی۔ آؤٹ سورسنگ کے بعد چند ماہ میں 35 نئے کلاس رومز اور 459 کی تعمیر و مرمت مکمل ہوگی۔آؤٹ سورسنگ کے بعد سکولوں میں 110نئے ٹائلٹ بن گئے، 2762 کی تعمیر و مرمت کی گئی۔158سکولوں کی باونڈری وال اور واٹر سپلائی 1389 واٹر پمپ بھی نصب ہوئے۔آؤٹ سورسنگ کے بعد سکولوں میں اپنی مدد آپ کے تحت نئی اور جدید ترین کمپیوٹر لیب بنائی گئیں۔میٹرک ٹیک پنجاب کے 2ہزار سکولوں میں 2لاکھ 35ہزار طلبہ کے داخلے ہوئے۔پہلی مرتبہ میٹرک لیول پرایگر یکلچر سیشن، فیشن ڈیزائن، ہیلتھ سائنسز، انفارمیشن اینڈ کمیونیکشن ٹیکنالوجی پڑھائی جائے گی۔پنجاب بھر میں سی ای او، ڈی ای او اور ایجویشن افسروں کو 287آسامیوں کی تعیناتیوں کا عمل مکمل ہوا۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر وزیر تعلیم نے تمام ایجوکیشن افسروں کے انٹرویو خود کیے۔سرکاری سکولوں میں ایلو مینائی کے تعاون سے نئے گراؤنڈز، بلڈنگز اور کلاس رومز بنیں گے۔پنجاب بھر میں ”ایک پودا،استاد کے نام پروگرام“ کے تحت 20لاکھ پودے لگائے گئے۔پنجاب بھر میں5 سال کے دوران مرحلہ وار 30ہزار کلاس رومز،600ایلیمنٹر ی اور 400 ہائی سکول بنیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں معیار تعلیم کی بہتری ہمارا اولین ہدف ہے۔ طلبہ کو وطن سے محبت اور اخلاقیات کی پابندی کی اہمیت سے آگاہ کرنا ناگزیر ہے۔میٹرک ٹیک سے ایجوکیشن میں نئی اختراع متعارف کرارہے ہیں۔ تعلیم کی کوالٹی بہتر بنانے پر انویسٹمنٹ کررہے ہیں۔ ویژن کے بغیر اخراجات فنڈز ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ شعبۂ تعلیم میں انقلابی اور اختراعی آئیڈیاز کی ضرور ت ہے۔ ”پڑھائیں نہ پڑھائیں تنخواہ مل جاتی ہے“ کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوں کا معیار اعلیٰ ترین پرائیویٹ سکولوں کے برابر لانا میرا ویژن ہے۔ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔