چیف جسٹس اور چیف آف آرمی سٹاف نے ووٹ کاسٹ کردیا

چیف جسٹس اور چیف آف آرمی سٹاف نے ووٹ کاسٹ کردیا
  • چیف جسٹس اور چیف آف آرمی سٹاف نے ووٹ کاسٹ کردیا
  • چیف جسٹس اور چیف آف آرمی سٹاف نے ووٹ کاسٹ کردیا

کوئٹہ ، راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اپنا اپنا ووٹ متعلقہ حلقوں میں کاسٹ کیا۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور اپنے صاحبزادے ارسلان افتخار کے ہمراہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259کے پولنگ سٹیشن ریلوے اکاﺅنٹس اکیڈمی پہنچے جہاں اُنہوں نے معمول کا طریقہ کار اپناتے ہوئے باری باری تمام مراحل طے کیے ۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کاکہناتھاکہ عام انتخابات ملک و قوم کیلئے خوشخبری اور آئین کی بالادستی کا ثبوت ہے، آئندہ کیلئے پارلیمانی سسٹم چلے گا، خوش آئند بات ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ نومارچ اور تین نومبر کے بعد قوم نے آئین کی بالادستی کا اعادہ کیا، ہر شہری کا فرض ہے کہ گھروں سے نکلے اور ووٹ دے تاکہ جو بھی حکومت آئے ، ملک کی بہتری کیلئے کام کرے ۔دوسری طرف چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اپنے متعلقہ حلقہ این اے 54راولپنڈی کی گلستان کالونی  میں ووٹ کاسٹ کیا۔ 

مزید : قومی /اہم خبریں