ہیرو تو ہیرو ہے ۔ ۔ ۔فردوس عاشق اعوان بلے کیلئے بیٹھ گئیں
سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق وفاقی وزیرڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا۔سابق وفاقی وزیر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110سیالکوٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد عثمان ڈار کے حق میں نشست سے دستبردار ہوئی ہیں تاہم اپنے آبائی حلقہ این اے111سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں ۔ فردوس عاشق اعوان کی دستبرداری کے بعد این اے110میں سخت مقابلے کا امکان ہے ۔