عام انتخابات کے دن بھی شہبازشریف کیخلاف احتجاج

عام انتخابات کے دن بھی شہبازشریف کیخلاف احتجاج
عام انتخابات کے دن بھی شہبازشریف کیخلاف احتجاج

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پانچ سال گزرجانے کے باوجود عوام کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اورعام انتخابات کے موقع پر پولنگ سٹیشن پر بھی شہباز شریف کے قطار کو نظرانداز کرنے کیخلاف ووٹرز نے احتجاج کیا۔ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ اپنے صاحبزادے سلمان شہباز کے ہمراہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 126میں ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے تو قطار کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنا ووٹ کاسٹ کردیاجس پر قطاروں میں لگے پاکستانی ووٹرز نے احتجاج شروع کردیا۔ بعدازاں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کاکہناتھاکہ ہمیں عوام پر بھرپوراعتماد ہے ۔

مزید : لاہور