الطاف حسین کا چیف الیکشن کمشنر کو فون، کراچی میں پولنگ میں تاخیر سے آگاہ کیا

الطاف حسین کا چیف الیکشن کمشنر کو فون، کراچی میں پولنگ میں تاخیر سے آگاہ کیا
الطاف حسین کا چیف الیکشن کمشنر کو فون، کراچی میں پولنگ میں تاخیر سے آگاہ کیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کراچی میں تاخیر سے پولنگ شروع ہونے سے متعلق شکایت کی۔ الطاف حسین نے کہا کہ کراچی کے بیشتر حلقوں میں پولنگ عملہ اور سامان نہ پہنچنے سے پولنگ کا عمل شروع نہیں ہو سکا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے الطاف حسین کو یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی تمام شکایات دور کر دی جائیں گی اور پولنگ کا عمل شروع کرا دیا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد