کراچی اور حیدر آباد میں پولنگ سٹیشنز پرقبضے کی اطلاعات، ریٹرننگ افسران کے فون بند

کراچی اور حیدر آباد میں پولنگ سٹیشنز پرقبضے کی اطلاعات، ریٹرننگ افسران کے ...
کراچی اور حیدر آباد میں پولنگ سٹیشنز پرقبضے کی اطلاعات، ریٹرننگ افسران کے فون بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 اور 253 پر قبضے کی شکایات ملی ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران سے رابطہ کیا تاہم ریٹرننگ افسران کے سرکاری اور موبائل فون بند ملے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250,253 اور حیدر آباد کے کچھ حلقوں میں پولنگ سٹیشنز پر قبضوں کی اطلاعات ملی ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ پولنگ عملے کو یرغمال بنا کر مرضی سے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ دنیا نیوز کے مطابق یہ شکایات تحریک انصاف کی جانب سے درج کرائی گئی ہیں اور موقف اختیار کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے پولنگ عملے کو یرغمال بنا رکھا ہے اور مرضی سے ووٹ کاسٹ کئے جا رہا ہیں۔ اطلاع ملنے پر الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو ریٹرننگ افسران کے سرکاری ٹیلی فون اور موبائل فون بند ملے جس پر الیکشن کمیشن نے معاملہ صوبائی الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -