عام انتخابات کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ”چھٹی“ ہوگئی

عام انتخابات کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ”چھٹی“ ہوگئی
عام انتخابات کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ”چھٹی“ ہوگئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ” چھٹی “ہوگئی ہے ۔ وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کے مطابق ملک کے کسی بھی حصے میں گیارہ مئی کو لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ، اگر کسی علاقے میں بجلی بند ہے تو اُس کی وجہ سے کوئی فنی خرابی ہوسکتی ہے ، بجلی بلاتعطل فراہم کی جارہی ہے ۔ دوسری طرف بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے بعد عام دنوں میں ہونیوالی لوڈشیڈنگ سے متعلق سوالات اُٹھناشروع ہوگئے ہیں ۔

مزید : بزنس