پنجاب کے مختلف شہروں میں پولنگ عملے پر تشدد، پی پی 149 ساندہ کلاں میں فوج طلب

پنجاب کے مختلف شہروں میں پولنگ عملے پر تشدد، پی پی 149 ساندہ کلاں میں فوج طلب
پنجاب کے مختلف شہروں میں پولنگ عملے پر تشدد، پی پی 149 ساندہ کلاں میں فوج طلب

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی پی 149 ساندہ کلاں میں نامعلوم افراد نے پریذائیڈنگ آفیسرکو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر پولنگ کا عمل روک کر فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 179 مظفر گڑھ میں ریٹرننگ آفیسر نے پولنگ سٹیشن 179 پر چھاپہ مار کر پریذائیڈنگ آفیسر اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر سے بیلٹ پیپرز کی آٹھ بکس برآمد کر لی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 161 کے بیلٹ پیپرز 160 میں پہنچا دیئے گئے جبکہ ان بیلٹ پیپرز پر جماعت اسلامی کا انتخابی نشان ترازو بھی غائب ہے۔

مزید : لاہور