ووٹ ڈالنے کیلئے شہریوں کی قطاریں خوش آئند ہیں : نجم سیٹھی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ نے کہاکہ ووٹ ڈالنے کیلئے شہریوں کی لمبی قطاریں پاکستان کے مستقبل کیلئے خوش آئند ہیں ۔ نگران وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلبرگ میں ووٹ کاسٹ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔ بعدازاں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ لوگوں کی قطاریں خوش آئند ہیں ، کسی بھی ووٹر کو ووٹ ڈالے بغیر واپس نہیں جاناچاہیے ۔