کراچی میں جماعت اسلامی کے دھرنے پر فائرنگ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن سے بائیکاٹ کے بعد صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے جماعت اسلامی کے دھرنے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تاہم فوری طورپر کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ، فائرنگ کے بعد جماعت اسلامی کے کارکن مشتعل ہوگئے ۔ اس موقع پر پولیس اور رینجرز نے مداخلت نہیں کی۔ فائرنگ سے کچھ لمحے قبل نگران وزیراعلیٰ بھی اُسی سڑک سے گزرنے والے تھے ۔