عمران خان ٹرین پر چڑھ کر بلور اور شیر کو پیچھے چھوڑ گئے

عمران خان ٹرین پر چڑھ کر بلور اور شیر کو پیچھے چھوڑ گئے
عمران خان ٹرین پر چڑھ کر بلور اور شیر کو پیچھے چھوڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ ایک پشاور میں غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان 3355ووٹ لے کر آگے ہیں ۔جیو نیوز کے مطابق اس حلقے سے اے این پی کے غلام احمد بلور 333ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔لاہور میں بھی تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے122سے ن لیگ کے امید وار ایاز صادق سے آگے ہیں۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق اس حلقے سے عمران خان 191ووٹوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق 134ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں ۔