کراچی میں رینجرز پر بم سے حملہ،دو اہلکار ہلاک ،تین زخمی
کراچی میں رینجرز پر بم سے حملہ،دو اہلکار ہلاک ،تین زخمی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نارتھ ناظم آباد کی میانوالی کالونی میں زور دار دھماکے میں دو رینجرز اہلکار ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی آواز کئی کلو میٹر دور کے علاقوں میں بھی سنی گئی ہے ۔زخمیوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔جیو نیوز کے مطابق رینجرز حکام کاکہنا ہے کہ دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بم سے کیا گیا ۔واضح رہے کہ شہر قائد میں آج کے دن یہ دوسرا دھماکہ ہے ۔