چوہدری پرویز الٰہی اور وجاہت حسین بھی جیت گئے
گجرات (بیورو رپورٹ) سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی چکوال سے شکست کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 105 گجرات سے کامیاب ہو گئے ہیں۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہد ری وجاہت حسین نے بھی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 104 سے کامیابی حاصل کی ہے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 111 سے مسلم لیگ ن کے عمران ظفر کامیاب ہوئے ہیں۔