بپاشا باسو کی سخاوت

بپاشا باسو کی سخاوت
بپاشا باسو کی سخاوت

  



لندن (نیوز ڈیسک )لندن کے دورے کے دوران بھارتی اداکارہ” بپاشا باسو “نے تو جیسے سخاوت کی حد ہی کردی اور اپنا پسندیدہ ہار اپنی ایک مداح کو تحفتاً دے ڈالا ۔تفصیلات کے مطابق بپاشا باسو نے لندن میں اپنے ان مداحوں سے ملاقات کا اہتمام کیا جن سے وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئیٹر “ کے ذریعے رابطے میں تھیں ۔ اس موقع پر انہوں نے مداحوں کے ساتھ تصاویر کھینچوائیں اور آٹو گراف دیئے ۔ تاہم اس تقریب کے دوران انہوں نے اپنا ہار بھی تحفہ دے دیا ۔یہ ہار انہوںنے چند روز قبل امریکی شہر میامی میں اپنی بہن کے ساتھ چھٹیاں گزارتے ہوئے پہن رکھا تھا۔

مزید : تفریح