بپھرے عاشق نے بیچ بازار اپنی محبوبہ کا گلا کاٹ دیا اور پھر۔۔۔

بپھرے عاشق نے بیچ بازار اپنی محبوبہ کا گلا کاٹ دیا اور پھر۔۔۔
بپھرے عاشق نے بیچ بازار اپنی محبوبہ کا گلا کاٹ دیا اور پھر۔۔۔

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے صوبے حنان میں ایک درندہ صفت نوجوان نے ایک مصروف شاہراہ پر بیچ چوراہے اپنی جواں سال محبوبہ کے گلے پر چھری چلادی اور اس کے بعد اپنی رگیں بھی کاٹ کر وہیں ڈھیر ہوگیا۔

مزیدپڑھیں:کینسر کی مریضہ کے آخری لمحات اور دلخراش پیغام ،جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

عینی شاہدین کے مطابق بے حس نوجوان نے اپنی 20 سالہ محبوبہ کا گلا چھری سے کاٹا اور اس کے بعد اس کے تڑپتے جسم پر چار مزید وار کئے جس کے باعث وہ موقع پر ہلاک ہوگئی۔ اس وحشیانہ اقدام کے بعد نوجوان نے اپنی کلائی پر چھری چلا دی اور خون بہنے کے باعث بیہوش ہوگیا۔ دس منٹ بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اندوہناک واقعے کی تحقیقات جاری ہیں لیکن تاحال اس لرزہ خیز جرم کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس