وہ ناقابل یقین فوائد جو آپ ٹیلکم پاؤڈر سےحاصل کر سکتے ہیں
لندن(نیوزڈیسک)بیوٹی مصنوعات کی خریداری میں ہم خواتین کثیر رقوم خرچ کرتی ہیں لیکن آپ کے سنگھار میز پر ایک ایسی چیز بھی رکھی ہے جسے اگر آپ عقلمندی سے استعمال کریں تو کافی پیسے بچائے بھی جاسکتے ہیں۔یہ چیز ٹیلکم پاﺅڈر ہے جسے آپ روز استعمال کرتے ہیں۔آئیے آپ کو اس کے مختلف استعمال بتاتے ہیں۔
خشک شیمپو بنائیں
اگر آپ کا خشک شیمپو ختم ہوجائے تو پریشان مت ہوں بلکہ تھوڑا سا ٹیلکم پاﺅڈر سر پر ڈالیں اور پھر پانی سے دھو لیں۔آپ کے بال خوشبودار اور تیل سے پاک ہوجائیں گے۔
آئی لیشز کے لئے
اگر آپ کی آنکھوں پر مسکارا ٹھیک طرح سے نہیں رُک رہا تو تھوڑا سا ٹیلکم پاﺅڈر ڈالیں اور انہیں اپنی آئی لیشز پر لگائیں اور پھر مسکارا لگائیں۔اس طرح مسکارا زیادہ دیر تک لگا رہے گا اور ساتھ ہی آنکھیں خوبصورت ہوجائیں گی۔
مزیدپڑھیں:میاں بیوی کی عمر میں کتنا فرق ہو تو شادی کامیاب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں؟تحقیق سے جواب مل گیا
سمندری ریت اتارنے کے لئے
اکثر لوگ جب سمندر کی سیر سے واپس آتے ہیں تو انہیں جسم پر لگی ریت سے بہت الجھن ہوتی ہے اور باوجود دھونے کے وہ نہیں اترتی۔لیکن اگر جسم پر ٹیلکم پاﺅڈر لگائیں اور پھر صاف کرلیں تو ریت خودبخود اتر جائی گی اور جلد بھی خراب نہیں ہوگی۔
جوتے کی بُو سے
اگر آپ کے پاﺅں سے بدبو آتی ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ جرابیں پہننے سے قبل پاﺅں پر ٹیلکم پاﺅڈر لگائیں اور پھر جوتے پہنیں۔پاﺅڈر پاﺅں کے تمام پسینے کو ختم کرکے ان میں کوشبو پیدا کرے گا۔
رات کی نیند کے لئے
اگر آپ کو رات کو سونے میں مشکل پیش آتی ہے تو بستر پر ٹیلکم پاﺅڈر چھڑک دیں اور پھر سوئیں۔ٹیلکم پاﺅڈر کی وجہ سے آپ کو پسینہ نہیں آئے گا اور نیند پرسکون آئے گی۔
جلد کے لئے
اگر شیو یا ویکس کے بعد جلد میں تکلیف ہوتو اس پر ٹیلکم پاﺅڈر لگائیں اور جلد کو پرسکون بنا لیں۔
خوشبو کے لئے
اگر آپ مہنگی خوشبویات پر کثیر رقم خرچ نہیں کرنا چاہتے تو ٹیلکم پاﺅڈر کا استعمال کریں اور جسم کی ناگوار بو سے بچیں اور ساتھ ہی شدید گرمی میں پسینے سے چھٹکارا بھی پائیں ۔
جلد کو خشک کرنے کے لئے
اگر آپ کو تیل والی یا چکنائی والی جلد کا سامنا ہے تو ٹیلکم پاﺅڈرسے اسے خشک رکھا جاسکتا ہے۔