شیوڈوا اور ڈیلکووا نے میڈرڈ اوپن ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

شیوڈوا اور ڈیلکووا نے میڈرڈ اوپن ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

میڈرڈ( نیٹ نیوز) یاروسلوا شیوڈوا اور کیسی ڈیلکووا نے میڈرڈ اوپن ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں انہوں نے گربائن مگوروزا اور کارلا ساریز نوارو کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق میڈرڈ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں قزاقستان کی یاروسلوا شیوڈوا اور کیسی ڈیلکووا نے وینزویلا کی گربائن مگوروزا اور سپین کی کارلا ساریز نوارو کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 6-3 ، 7-6 اور 10-5 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے محنت سے کامیابی حاصل کی ہے اور اسی طرح ہماری کوشش ہوگی کہ ہم مستقبل میں بھی اسی طرح محنت سے کھیلتے ہوئے کامیابیاں اپنے نام کریں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی