دسمبر میں پاک بھارت کرکٹ سیریز یو اے ای میں ہوگی،شہر یار خان

دسمبر میں پاک بھارت کرکٹ سیریز یو اے ای میں ہوگی،شہر یار خان

ممبئی( نیٹ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے بھارت میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جگ موہن سے ملاقات کی اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ معاملات پر با ت چیت کی گئی اس ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز پر اتفاق رائے ہوگیا ہے اور دونوں ٹیمو ں کے درمیان یو اے ای میں دسمبر میں سیریز کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لئے بات چیت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ دسمبر میں کھیلی جانے والی کرکٹ سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچ، پانچ ون ڈے میچز اور دو ٹی ٹونٹی میچ کھیلے جائیں گے انہو ں نے کہا کہ دونو ں ملکوں کے کرکٹ بورڈز کے ساتھ ساتھ عوام بھی یہ چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ کرکٹ میچز کا انعقاد کیا جاسکے اور میری خواہش بھی ہے اور مجھے امید بھی ہے کہ دونو ں ملکوں کے درمیان مستقبل میں زیادہ سے زیادہ میچز کا انعقاد ہوگا اور شائقین کو کرکٹ میچز دیکھنے کا بھرپور موقع ملے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی