زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے نیا ٹی ٹوئنٹی کپتان مقررکئے جانیکا امکان

زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے نیا ٹی ٹوئنٹی کپتان مقررکئے جانیکا امکان

لاہور(آئی این پی)قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی کاؤنٹی کرکٹ میں مصروفیات کے باعث امکان ہے کہ زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے نیا ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر کیا جا سکتا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آفریدی کی جگہ وکٹ کیپر سرفراز احمد یا فاسٹ بالر وہاب ریاض کو یہ ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی سپرایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 11 مئی سے فیصل آباد میں شروع ہو رہا ہے جس میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی شرکت نہیں کریں گے کیونکہ وہ انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی شیڈول اور مختلف ریجنل ٹیموں کا اعلان کیا گیا تو کراچی کی ٹیم میں بھی شاہد آفریدی کا نام شامل نہیں تھا بلکہ قیادت سرفراز احمد کو دے دی گئی ہے حالانکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے سابق کپتان یونس خان اور مصباح الحق اپنے ریجنز کی ٹیموں کی کپتانی کر رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی