اولمپک کونسل آف ایشیا ایڈمنسٹریشن سپورٹس کورس اختتام پذیر

اولمپک کونسل آف ایشیا ایڈمنسٹریشن سپورٹس کورس اختتام پذیر

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب اولمپک کے زیراہتمام اولمپک کونسل آف ایشیا ایڈمنسٹریشن سپورٹس کورس برائے خواتین و مرد اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر)عارف حسن تھے۔اس موقع پر مختلف فیڈریشنز کے صدور اور سیکرٹریز بھی موجود تھے جن میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خالد محمود، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ، ایسوسی ایٹ سیکرٹری وقار احمد، پاکستان رگبی یونین کے صدر فوزی خواجہ، بیس بال فیڈریشن کے چیئرمین شوکت حیات و دیگر موجود تھے۔ بٹ، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن سے خالد بشیر، پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے صدر خلیل احمد خان، خاور شاہ،ارشد ستار، سلمان بٹ، نعیم اختر ، عمران، ضیغم سمیت شامل تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی