دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کا سہرا بیٹنگ کے سر جاتا ہے، صلاح الدین

دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کا سہرا بیٹنگ کے سر جاتا ہے، صلاح الدین

کراچی(آئی این پی)سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کا سہرا بیٹنگ کے سر جاتا ہے تاہم اس جیت پر زیادہ خوش نہیں ہونا چاہیے۔۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ون ڈے اور ٹی 20 میں ہونے والی غلطیوں پر قابو پانا ہوگا اور شکست کے اسباب کا جائزہ لینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اس فتح سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہوگا جبکہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی بنگلہ دیش میں موجودگی سے بھی واضح فرق آیا۔ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے اور ٹی20 میں شکست کے بعدٹیم کے حوصلے پست ہوگئے تھے۔صلاح الدین صلو کے مطابق پاکستان کی فتح میں بلے بازوں کے بعد لیگ اسپنر یاسر شاہ نیاہم کردار ادا کیا اور انہوں نے پچ کا بہترین فائدہ اٹھایا۔انہوں نے مزید کہا کہ یاسر شاہ کا کیریئر تابناک نظر آرہا ہے جبکہ باؤلنگ نے بھی میچ میں اچھی کارکردگی دکھائی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی