نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرے گی

نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرے گی

نئی دہلی ( نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرے گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے تمام میچز ایم چناسوامی سٹیڈیم جبکہ ٹی 20 سیریز کے میچز کرناٹک میں کھیلے جائیں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم وارم اپ میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 28 جون، دوسرا میچ یکم جولائی، تیسرا میچ 3 جولائی، چوتھا میچ 6 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔

نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی