اسافہ پاؤل نے تیز ترین100میٹر ریس کا ریکارڈ قائم کردیا

اسافہ پاؤل نے تیز ترین100میٹر ریس کا ریکارڈ قائم کردیا

کنگسٹن ( نیٹ نیوز) جمیکن سپرنٹر اسافہ پاؤل نے سال رواں کی 100 میٹر ریس میں تیز ترین دوڑ کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اسافہ نے مذکورہ فاصلہ 9.84سیکنڈز میں طے کیا۔ اسافہ پاؤل کا گزشتہ پانچ برس میں یہ بہترین 100میٹر کاریکارڈ بھی ہے۔ جمیکا انٹرنیشنل انوی ٹیشنل میں دوسرے نمبر پر امریکہ کے ریان بیلے رہے جنہوں نے9.93 سیکنڈز میں فاصلہ طے کیا جبکہ تیسرا نمبر جمیکا کے نیسٹا کا رہا۔ اسافہ کے علاوہ بھی اس مقابلے میں چار نئے ریکارڈز قائم ہوئے جن میں امریکی اولمپک چیمپئن ثانیہ رچرڈز نے خواتین کی چار سو میٹر میں پچاس سیکنڈز سے کم وقت کا ریکارڈ بنایا جبکہ بہاماس کی شوان ملر نے خواتین کی دو سو میٹر فیلڈ ریس میں 22سیکنڈز کے ساتھ نیا ریکارڈ بنایا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی