فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ سے عالیہ آؤٹ‘کریتی سنن کا انتخاب

فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ سے عالیہ آؤٹ‘کریتی سنن کا انتخاب
فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ سے عالیہ آؤٹ‘کریتی سنن کا انتخاب

  


ممبئی ( نیٹ نیوز)عالیہ بھٹ کو ورون دھون سے رئیل لائف بریک اپ نقصان پہنچا یاگیا۔ نئی فلم’’ ہاف گرل فرینڈ ‘‘میں اب ورون کی ہیروئن پٹاخہ گڈی نہیں بلکہ کریتی سنن ہوں گی۔ناول ہاف گرل فرینڈ کی کہانی کو بڑے پردے پر پیش کیا جارہا ہے۔ جس میں مرکزی کرداروں کیلئے ورون دھون اور عالیہ بھٹ کو چنا گیا تھا۔لیکن اب میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ عالیہ کو ہاف گرل فرینڈ سے آؤٹ کردیا گیا ہے اور اس کردار کیلئے ہیرو پنتی حسینہ کریتی سنن کا انتخاب ہوا ہے۔اس کہانی کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ، حقیقی زندگی میں عالیہ ورون کو چھوڑ کر سدھارتھ کے ساتھ عشق کے پیچ لڑارہی ہے۔ جبھی ریل لائف میں بھی اب وہ بدلہ پور ہیرو کے ساتھ نظر نہیں آئیں گی۔

مزید : کلچر