انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کا ریو اولمپک گیمز2016کے لیے برزایل کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کا ریو اولمپک گیمز2016کے لیے برزایل کی تیاریوں پر ...

ریو ڈی جینرو( نیٹ نیوز)انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی نے ریو اولمپک گیمز2016کے لیے برزایل کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے عہدیداروں نے ریو اولمپک سینٹر کاتفصیلی دورہ کیاجس کے بعد تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔اولمپک کمیٹی کے کورڈینیشن کمیشن کے چیف نوال المتوکل نے کہا کہ ریو سینٹر کی تیاریاں تسلی بخش ہیں اور اس میں پچھلے سال مارچ میں ہمارے دورے کے بعد بہت ترقی ہوئی ہے۔ہمیں اطمینان ہے کہ برازیلی حکام سخت شیڈول کے باوجود کامیابی سے گیمز کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی