ششی کپور کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا

ششی کپور کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ لیجنڈ اداکار ششی کپور کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ششی کپور کو ایوارڈ دینے کیلئے خصوصی تقریب پرتھوی تھیٹر میں منعقد ہوئی۔ 77 سالہ اداکار سٹیج پر ویل چیئر پر آئے جہاں ان کی بیٹی سنجنا کپور ان کے ہمراہ تھیں۔ یونین انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کے وزیر آرون جیٹلی نے انہیں ایوارڈ دیا جس پر وہ مسکرا رہے تھے۔ وزیر نے اس موقع پر بھارتی سینما کیلئے ان کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وہ بھارتی سینما کے 46ویں شخص تھے جنہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں ششی کپور کی فیملی، دوستوں، کرشما کپور، سیف علی خان، رنبیر کپور، رشی کپور، امیتابھ بچن، شبانہ اعظمی، ریکھا، ابھیشیک بچن اور کے کے مینن سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

مزید : کلچر