جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم جولائی میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی
جوہانسبرگ( نیٹ نیوز) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم جولائی میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹی 20، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 5 جولائی جبکہ دوسرا 7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 10 جولائی، دوسرا 12 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 15 جولائی کو کھیلا جائے گا جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ یہ دورہ ہمارے لئے آسان نہیں ہے اور اس میں ہم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم مضبوط ٹیم ہے اور وہ اپنے ملک میں کسی بھی ٹیم کے خلاف بہت عمدہ کھیل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔