مارگلہ کی پہاڑیوں میں کا بی فلورہ شہد کی پیداوار حاصل کرنے کا اہم ذریعہ ہے ، ماہرین زراعت

مارگلہ کی پہاڑیوں میں کا بی فلورہ شہد کی پیداوار حاصل کرنے کا اہم ذریعہ ہے ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں میں دستیاب اعلیٰ قسم کا بی فلورہ اچھی قسم کے شہد کی پیداوار حاصل کرنے کا اہم ذریعہ ہے ۔ مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں مگس بانی کو فروغ دے کر وہاں کے رہنے والے لوگ شہد کی پیداوار سے اچھی آمدن حاصل کر سکتے ہیں۔ ماہرین زراعت کے مطابق اس کاروبار سے دلچسپی رکھنے والے تمام لوگوں کو ہر ممکن امداد اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ اس عمل سے مارگلہ کی پہاڑیوں کو بہتر طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور مقامی آبادی کو بہتر کاروبار کے مواقع فراہم کئے جا سکتے ہیں۔
مارگلہ کی پہاڑیوں پر کیڑے مار ادویات کا سپرے نہیں کیا گیا، اس لئے یہاں سے متناسب اور کیڑوں سے پاک شہد حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

کامرس -