کوئٹہ میں مرغی کے گوشت اور مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

کوئٹہ میں مرغی کے گوشت اور مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں مرغی کے گوشت اور مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق رواں ہفتے کے دوران شہر کے مختلف بازاروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 40روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوگیا ہے اور 240سے بڑھ کر280روپے کلو ہوگئی ٗسبزیوں میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 100فیصد اضافہ ہوگیا ہے

جو 30سے بڑھ کر 60روپے ہوگئی توری 30روپیاضافے کیساتھ 90روپے اور گوبھی 40 روپے اضافے کے ساتھ 100روپے تک فروخت کیا جارہا ہے۔اسی طرح مٹر30روپیاضافے کیساتھ 90روپے میں فروخت کیاجارہاہے، ادرک بھی 50روپیفی کلو اضافہ کے بعد قیمت 250روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مزید : کامرس