بھارت ‘ چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں نے گاؤں پر حملہ کر کے 250دیہاتیوں کو اغوا کر لیا

بھارت ‘ چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں نے گاؤں پر حملہ کر کے 250دیہاتیوں کو اغوا کر ...

 رائے پور(این این آئی)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤباغیوں نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے 250 دیہاتیوں کو اغوا کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی علیحدگی پسند تنظیم نے وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے کچھ دیر قبل ہی گاؤں پر حملہ کرکے ان دیہاتیوں کو اغوا کیابھارتی وزیر اعظم نے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لئے چھتیس گڑھ کا دورہ کرنا تھا ٗ باغیوں نے ایک مغوی کو قتل کردیا گیا سرکاری حکام کے مطابق مسلح باغیوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے مقام سے 80 کلو میٹر کے فاصلے پر قائم ضلع سوکما کے ایک گاؤں سے دیہاتیوں کو اغوا کیا ۔ریاست کے وزیراعلیٰ رامان سنگھ نے بتایا کہ ماؤباغیوں کی جانب سے اغوا کئے جانے والے دیہاتیوں کو بازیاب کروانے کے لئے سرکار کوشش کررہی ہے۔سرکاری حکام نے بتایا کہ اغوا کاروں نے مغویوں کو گہرے جنگل کی جانب لے گئے ہیں۔بھارتی پولیس نے اغوا ہونے والے افراد کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے۔

مزید : عالمی منظر